جنون . تیرے عشق کا 2 and 3
"Junoon tery ishaq ka" urdu Novel written by Abeeha Malik....
Episode 2 and 3
#جنون . تیرے عشق کا
#love story
#Abeeha-Malik
دوسری قسط
ماریہ
جی فرید
ماریہ میں نے انگلینڈ میں جوب کے لیے اپلائے کیا ہوا تھا
جی آپ نے بتایا تھا
یار میری وہ جوب لگ گئی ہے اور ہم سب کو انگلینڈ جانا ہو گا
لیکن پہلے تو آپ کہہ رہے تھے کہ صرف آپ ہی جائیں گے
ہاں لیکن اب ہم سب جائیں گے
ماریہ کافی گہری سوچ میں پڑ گئی
کیا ہوا ۔۔۔۔
میں عریشہ کا سوچ رہی ہوں ۔۔۔
دیکھو ماریہ بیگم عریشہ کا باپ ہے اور وہ ہم سے زیادہ اسکا خیال رکھ سکتا ہے آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں
ہممممم ماریہ بس اتنا ہی بولی
💕💕💕
اوئے میڈم یہاں آرام سے نا بیٹھو جاؤ جاکر برتن دھو
شائستہ بیگم عریشہ کو کہنے لگی
ماما مجھے تو نہیں آتے دھونا
عریشہ معصومیت سے کہنے لگی
اچھا کھانے ہوتا تجھ سے شائستہ بیگم عریشہ کا کان پکڑتے ہوئے بولی
مجھے درد ہو رہا ہے عریشہ رونے لگی
چھوڑیں آپ شائستہ آنٹی شاہ زیب غصے سے بولا جو ان کے گھر عریشہ کو لینے آیا تھا
کیوں مار رہی ہیں آپ اسے
تم کیوں بولتے ہو بیچ میں یہ ہمارے گھر کا مسئلہ
میں ایک بار بڑا ہو جاؤں عریشہ کو کسی کو دیکھنے بھی نہیں دوں گا
💕💕💕
ریحان اور شاہ زیب اپنی پیکنگ کرو
کیوں ماما ہم کہاں جا رہے ہیں شاہ زیب بولا
آپ کے بابا کی انگلینڈ میں جوب ہو گئی ہے اور ہم سب جا رہے ہیں
واہ فر تو عریشہ بھی چلے گی نا ہمارے ساتھ
شاہ زیب خوشی سے بولا
نہیں وہ کیوں جائے گی اسکی فیملی تو یہاں ہے
نہیں ماما وہ جائے گی ہمارے ساتھ وہ میری فیملی ہے
شاہ زیب ہر وقت عریشہ عریشہ نا کیا کرو وہ نہیں آئے گی ہمارے ساتھ
💕💕💕
ریحان بھائی میں نہیں جاؤں گا عریشہ کے بغیر
میں نہیں رہ سکتا نا اس کے بغیر
شاہ زیب ماما نے کیا کہا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں جا سکتی۔
شاہ زیب اب کیا ہو سکتا ہے تم اسکے بغیر عادت ڈال لو
بھائی آپ نے دیکھا ہے نا شائستہ آنٹی کس طرح مارتی ہیں
ہاں دیکھا ہے
ہم کیا کر سکتے ہیں
بھائی میں نہیں رہ سکتا آپ کو پتا ہے نا شاہ زیب رونے لگا
#جنون تیرے عشق کا
#love story
#Abeeha-Malik
تیسری قسط
شاہ زیب اب رونا بند کرو اور پیکنگ کرو ۔۔۔
ماما ہم کیوں نہیں لے کر جا سکتے عریشہ کو ساتھ
تمہارے بابا نہیں چاہتے اور ویسے بھی انہیں عریشہ خاص پسند بھی نہیں ماریہ بیگم افسردگی سے بولی
ماما میں بڑا ہو جاؤ تو میں اسے اپنے ساتھ رکھوں گا اپنی دلہن بنا کر تب بابا کچھ کر سکیں گے
💕💕💕
آپ جا رہے ہو عریشہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی
ہاں عریشہ ہم جا رہے ہیں شاہ زیب اسکے آنسو صاف کرتے ہوئے بولا
آپ نہ جاؤ پلیز
میں نہیں جانا چاہتا لیکن بابا نہیں مان رہے
عریشہ مزید رونے لگی
دیکھو تم رو نہیں عریشہ میں وعدہ کرتا ہوں میں جلدی واپس آؤں گا
آپ مجھے بھول جائیں گے
نہیں بھولوں گا پکا
بلکہ جب ہم بڑے ہو جائیں گے نا تو شادی کریں گے تم دولہن بننا ریڈ والا ڈریس پہن کر میں دولہا بنوں گا فر ہم شادی کریں گے جیسے گڑیا اعر گڈے کی کرتے ہم لوگ
اچھا ہم ایسا کرتے ہیں کہ تم میرا گڈا رکھ لو اور میں تمہاری گڑیا لے جاتا ہوں
اوکے۔۔۔۔
💕💕💕
چلو شاہ زیب اب چلو دیر ہو رہی
جی بابا
شاہ زیب روتے ہوئے جانے لگا
میں آؤں گا واپس عریشہ میرا انتظار کرنا
عریشہ بیٹا اپنا خیال رکھنا ماریہ بیگم عریشہ کا ماتھا چومتے ہوئے بولیں
💕💕💕
شاہ زیب کو گئے ہوئے ابھی کچھ دن گزرے تھے
عریشہ نے رو رو کر برا حال کیا تھا اسکی شاہ زیب سے کبھی بات نہیں ہوتی تھی
اٹھ کر سارے گھر کا کام کرو
مجھے نہیں آتا کام ماما
شائستہ بیگم نے عریشہ کو تھپڑ مار کر کہا اب جو تجھے بچاتا تھا نا وہ چلا گیا ہے
اب وہ تجھے پلٹ کر بھی نہیں دیکھے گا
💕💕💕
شاہ زیب کو گئے ہوئے 15 سال ہو گئے تھے
لیکن عریشہ کی اس سے کبھی بات نہیں ہوئی
اوئے ہوئے میڈم کبھی ہم پر بھی دیحان دے لیا کرو
یونیورسٹی میں ایک لڑکا مسلسل عریشہ کو چھیڑ رہا تھا
عریشہ دیکھو نا بیچارہ کب سے تمہیں دیکھ رہا لفٹ کروا ہی دو نمبرہ نے کہنی مارتے ہوئے عریشہ کو کہا
بس کر دو نمبرہ تمہیں پتا ہے نا میں خود کو صرف شاہ زیب کی امانت سمجھتی ہوں
ہاں تم اسکے انتظار میں بیٹھی رہو اور وہ شاید تمہیں کب کا بھول چکا ہو گا
وہاں کس قدر لڑکیاں ہوں گی وہ وہاں کے رنگ میں ڈھل چکا ہو گا اور ویسے بھی تمہاری اس سے کبھی بات بھی نہیں ہوئی
میں فر بھی اسکا انتظار کروں گی
اچھا میڈم چلو اب گھر چلیں
💕💕💕

Comments
Post a Comment