جنون تیرے عشق کاlast episode
"Junoon tery Ishaq ka" Urdu novel written by Abeeha Malik.... آخری قسط #AbeehaMalikBoldRomanticNovel کیا اس نے مجھے دھوکہ دیا ۔۔۔۔ نہیں علی وہ تجھے دھوکہ کیوں دے گی کونسا اس نے تیرے ساتھ پیار کے وعدے کیے تھے وہ تو تجھ سے ہمیشہ دور ہی رہتی تھی ۔۔ لیکن میرے دل نے تو صرف اسے ہی چاہا تھا علی وہاں بیٹھے بیٹھے سوچ رہا تھا رو رو کر آنکھیں سرخ کر چکا تھا ۔۔۔۔ 💕💕💕 میری جان کیوں رو رہی ہو عریشہ ۔۔۔۔ شاہ زیب یہ سب ۔۔۔۔ اچھا ریلیکس کوئی بات نہیں آج یا کل سب کو پتا چلنا ہی تھا ۔۔۔۔ لیکن شاہ زیب مجھے لگتا ہے اس سب میں انجانے میں ہی سہی لیکن ایک معصوم دل توڑ دیا ہے میں نے ۔۔۔ عریشہ تم نے جان کر نہیں کیا اور اسے بھی نہیں پتا تھا کہ تم شادی شدہ ہو اور مجھے امید ہے جب اسے پتا چلا ہو گا تو وہ سمجھے گا ۔۔۔۔ ہممم عریشہ بس اتنا ہی بولی۔۔۔ اچھا اب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور آپ کا چیک اپ کرواتے ہیں ۔۔۔۔ شاہ زیب عریشہ کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا ۔۔۔۔ مسٹر شاہ زیب آپ عریشہ کا دیحان اچھے سے رکھیں انکی ڈائٹ کا اور کوشش کریں کہ انکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔۔۔۔ آپ فکر نہ کریں ڈاکٹر میں ہمیشہ خوش رکھو...