جنون تیرے عشق کاEpi 21

 

"Junoon tery Ishaq ka" Urdu novel written by Abeeha Malik....


#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


Episode 21


عریشہ سارے راستے روتی رہی ۔۔۔۔۔


شاہ زیب آپ میرے ساتھ یہ کیا کر رہے ۔۔۔۔


عریشہ گھر پہنچ کر آٹو سے نکلی۔۔۔۔آپ یہاں ۔۔۔ عریشہ نے علی کو اپنے گھر کے باہر کھڑا دیکھ ک بولا۔۔۔۔


وہ آپ سے کچھ پوچھنا تھا ۔۔۔۔علی بولا


لیکن مجھے  آپ سے ابھی کوئی بات نہیں کرنی۔۔ عریشہ آنسو صاف کرتے ہوئے بولی۔۔۔


عریشہ آپ کیوں رو رہی ہیں ۔۔۔۔


آپ سے مطلب میں رؤں یا ہنسوں آپ مہربانی کر کے میرا پیچھا چھوڑ دیں آگے کم مسائل نہیں ہیں میری زندگی میں جو آپ بھی آ جاتے۔۔۔۔


میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں عریشہ ۔۔۔۔علی بولا۔۔۔


دیکھیں مسٹر علی میں ہاتھ. جوڑ رہی آپ کے سامنے پلیز میرا پیچھا چھوڑ دیں عریشہ کہہ کر اپنے گھر کے اندر چلی گئی ۔۔۔۔۔


💕💕💕


عائشہ اب تمہاری شاپنگ ہو گئی نا اب تم گھر چلی جاؤ۔۔۔۔شاہ زیب بولا۔۔۔۔


لیکن شاہ زیب تمہیں تو میں گھر لے کر جانا چاہ رہی تھی ۔۔۔


دیکھو عائشہ میں ہر جگہ اب تمہارے ساتھ نہیں گھوم سکتا ۔۔۔۔میرے اور بھی کام ہوتے ہیں ۔۔۔۔


میں 24 گھنٹے تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتا ۔۔۔۔


اوکے میں چلی جاتی ہوں پر تمہیں غصہ کیوں آ رہا ہے ۔۔۔۔


پلیز جاؤ شاہ زیب اتنا بولا۔۔۔


عائشہ شاپنگ بیگز لے کر گھر چلی گئی 


اور شاہ زیب مال میں عریشہ کو ڈھونڈنے لگ پڑا ڈھونڈتے ڈھونڈتے شاہ زیب کی نظر نمبرہ پر پڑی جو کیفے میں بیٹھی عریشہ کے بارے میں سوچ رہی تھی ۔۔۔۔


نمبرہ عریشہ کہاں ہے۔۔۔


اوووو آ گئی یاد اسکی۔۔۔۔اس لیے کی تھى تم نے اس سے شادی تاکہ اسے اس طرح اپنے گھر والوں سے زلیل کر وا سکو۔۔۔۔


پلیز نمبرہ میں مجبور ہوں یہ سب کرنے پر۔۔۔۔


اچھا ایسی بھی کیا مجبوری ہے تمہیں ۔۔۔۔


نمبرہ اگر میں نے یہ شادی نہ کی تو بابا میری ماما کو طلاق دے دیں گے۔۔۔


وٹ۔۔۔ نمبرہ حیرت سے بولی۔۔۔


ہاں ۔۔۔۔ اور میں یہ سب اپنی خوشی سے نہیں کر رہا میری محبت صرف عریشہ ہے۔۔۔


اب پلیز بتا دو عریشہ کہاں ہے ۔۔۔


وہ گھر چلی گئی ہے ۔۔۔۔


اچھا میں بھی چلتا ہوں ۔۔۔۔


شاہ زیب ۔۔۔۔ نمبرہ نےشاہ زیب کو آواز دی۔۔۔


ہاں ۔۔۔۔


عریشہ کا ساتھ کبھی مت چھوڑنا۔۔۔


ہممم شاہ زیب مسکرایا۔۔۔۔۔


💕💕💕


عریشہ ڈور بل بجنے سے ہوش کی دنیا میں واپس آئی۔۔۔


عریشہ نے شاہ زیب کے لیے درازہ کھولا۔۔۔۔


عریشہ میری بات سنو پلیز۔۔۔۔


جی عریشہ نے نظریں جھکائے بولا۔۔۔۔


عریشہ میں اپنی مرضی سے نہیں گیا تھا وہاں۔۔۔۔بابا کے کہنے پر گیا تھا ۔۔۔۔


شاہ زیب میں نے آپ سے کچھ نہیں پوچھا کوئی سوال نہیں کیا۔۔۔۔


اور نہ کرنا مجھے ۔۔۔


اگر کوئی سوال نہیں کرنا تو اتنے گلے کیوں ہیں ان آنکھوں میں ۔۔۔۔


شاہ زیب میں نہیں دیکھ سکتی آپ کو اس کے ساتھ ۔۔۔۔


عریشہ بس دو دن پھر میں تمہارے علاوہ کسی کے پاس نہیں جاؤں گا۔۔۔۔۔


شاہ زیب پلیز مت کریں یہ شادی عریشہ نے شاہ زیب کے سامنے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے۔۔۔۔۔


میں مجبور ہوں عریشہ تم بھی جانتی ہو تو پلیز مجھے کمزور مت کرو شاہ زیب عریشہ کے ہاتھ پکڑتے ہوئے بولا۔۔۔۔


💕💕💕


یہ دو دن بھی گزر گئے عریشہ یونیورسٹی بھی نہیں گئی اور نہ دو دن سے اس نے شاہ زیب کی شکل دیکھی۔۔۔۔


اور آج وہ دن آ پہنچا تھا جو شاید عریشہ کے لیے اس کی بربادی کا دن تھا ۔۔۔۔


رو رو کر عریشہ کا برا حال ہو چکا تھا ۔۔۔۔


شام کے 4 بج رہے تھے اور شاہ زیب کا عائشہ کے ساتھ نکاح شروع ہو چکا تھا ۔۔۔۔


شاہ زیب نے کس مشکل سے قبول ہے کے الفاظ اپنی زبان سے نکالے یہ یا تو وہ جانتا تھا یا اسکا رب۔۔۔۔


رات کے 10 بج رہے تھے اور عریشہ رو رو کر نا جانے کب نیند کی وادیوں میں کھو چکی  تھى ۔۔۔۔۔


عائشہ سرخ لباس میں ملبوس شاہ زیب کے کمرے میں اس کا انتظار کر رہی تھی ۔۔۔۔


شاہ زیب کچھ سوچ کر اپنے کمرے میں گیا۔۔۔۔


عائشہ شاہ زیب کو دیکھ کر مسکرائی۔۔۔۔


عائشہ آج سے یہ روم تمہارا ہے جیسے چاہو یہاں رہو۔۔۔۔


شاہ زیب کہہ کر جانے لگا۔۔۔


اب کہاں جا ریے ہو ۔۔۔۔


عائشہ یہ شادی تمہاری اور میرے بابا کی ضد کی وجہ سے ہوئی ہے ورنہ میں تم سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اب تم سے شادی کر لی ہے تو تم سے اب میرا صرف کاغذی رشتہ ہے ۔۔۔۔اس سے زیادہ کی امید مت کرنا مجھ سے اور اس سے زیادہ میں تمہیں کچھ دے بھی نہیں سکتا۔۔۔۔


شاہ زیب کہہ کر روم سے چلا گیا۔۔۔۔


عائشہ غصے سے لال پیلی ہونے لگی۔۔۔۔


تم صرف میرے ہو شاہ زیب صرف میرے تمہیں میرا ہونا ہو گا عائشہ چہیخ رہی تھی کمرے کا سارا سامان بکھیر کر رکھ دیا تھا عائشہ نے ۔۔۔۔


💕💕💕


رات کے کسی پہر عریشہ کو اپنے وجود کے ساتھ کسی اور کے وجود کا احساس ہوا۔۔۔۔


عریشہ کے منہ سے بے اختیار نکلا۔۔۔شاہ زیب ۔۔۔


جی  شاہ کی جان۔۔۔۔


عریشہ نے ایک لمبا سانس لیا۔۔۔۔


شاہ زیب آپ کا تو آج نکاح تھا نا ۔۔۔۔


ہممم ہو گیا۔۔۔


تو پھر آپ کو وہاں ہونا  چاہیے تھا نا اس کے پاس ۔۔۔...۔


مجھے جہاں ہونا چاہیے میں وہاں ہی ہوں ۔۔۔۔اور مزید اس کے بارے میں کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔


عریشہ کے منہ پر ایک مسکراہٹ آ گئی ۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2