جنون تیرے عشق کاepi 6

 

"Junoon tery ishaq ka" urdu Novel written by Abeeha Malik...

Episode 6

جنون تیرے عشق کا

#love story

#Abeeha-Malik

ٹھیک ہے بابا جیسے آپ کی مرضی ویسے بھی میں نے آپ کی کوئی بھی بات کبھی ٹالی ہے کیا شاہ زیب کہنے لگا

یہی امید تھى تجھ سے میرے شیر

اور ہاں ایک اور نیوز تم سب کے لیے وہ یہ کہ میرا دوست اپنی فیملی کے ساتھ پاکیستان ہوتا ہے اور شاہ زیب کو اسکے ساتھ بزنس کرنا ہے تو پاکستان جانا ہو گا اس لیے ہم سب چلیں گے اب پاکستان 

اس بات پر تو شاہ زیب تو شوک میں چلا گیا

کیا سچ میں بابا ہم پاکستان جا رہے ہیں شاہ زیب خوشی سے بولا

ہاں بیٹا بہت رہ لیے پردیس اب اپنے گھر چلتے ہیں

بابا میں کتنا خوش ہوں میں آپ کو الفاظ میں نہیں بتا سکتا۔۔۔۔ شاہ زیب اپنے باپ کو گلے لگاتے ہوئے بولا

دو دن بعد ہم سب پاکستان جا رہے ہیں

💕💕💕

مبارکاں مبارکاں ریحان شاہ زیب کے کمرے میں جا کر کہنے لگا

بھائی آپ شاہ زیب ہنس دیا

بندے تو بہت خوش ہو رہے ہیں 

ہاں بھائی میں بہت خوش ہوں۔ آخر اپنی محبت سے ملوں گا

ہائے تیرے عشق کے جنون کی گونج بابا کے دل تک پہنچ گئی ہے ریحان بولا

کہاں بھائی آپ کو پتا نا بابا اسے کبھی پسند نہیں کرتے تھے

کوئی نہیں اب بہت وقت گزر گیا مان جائیں گے

امید کی جاسکتی ہے شاہ زیب بولا

اگر وہ کسی اور کی ہو گئی ہوئی تو بھائی میں کیا کروں گا شاہ زیب افسردگی سے بولا

توں کیوں فکر کرتا ہے میرا دل کہتا ہے جس طرح توں اسکا انتظار کرتا ہے وہ بھی تیرے انتظار میں ہو گی ۔۔۔ تیرے عشق نے اسے باندھ رکھا ہو گا

تھینکس بھائی شاہ زیب مسکرایا

💕💕💕

عریشہ بیٹا کیسی ہو۔۔۔

میں بلکل ٹھیک ہوں بابا۔۔۔

بیٹا مجھے تمہاری بہت فکر ہوتی ہے میرے بعد یہ عورت تمہارے ساتھ کیا کرے گی۔۔۔ خالد صاحب پریشانی سے بولے

آپ کیوں فکر کرتے ہیں بابا ماما بس زبان سے کڑوی ہیں دل کی نہیں

تم جتنا مرضی مجھے سمجھا لو لیکن میں اس عورت کی فطرت سے واقف ہوں

کیا شکایتیں لگا رہی ہو اپنے باپ کو میری

شاہستہ بیگم بولیں

میری بیٹی ایسی نہیں ہے اور کوئی برائی نہیں کر رہی تمہاری 

اب تمہاری یہ بیٹی بڑی ہو گئی ہے تو اسکی شادی کروا دو کل کو اگر تم مر گئے تو میں اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی

ماما ایسا نہ بولیں بابا کو کچھ نہیں ہو گا

اووو بی بی مرنا سب نے ہے اور تمہارا باپ کینسر کا مریض ہے پتا نہیں کب مر جائے اور میری اپنی دو بیٹیاں ہیں تمہیں نہیں پال سکتی اس لیے شادی کر کے اپنے گھر چلی جاؤ

شائستہ بیگم کہہ کر اپنے کمرے میں چلی گئیں

بابا آپ انکی باتوں کودل پر نہ لی جیے گا

سہی تو کہہ رہی ہے بیٹا مرنا تو سب نے ہے میرے بعد تمہارا کوئی نہیں اس لیے تم اپنے گھر کی ہوجاؤ

بابا آپ جانتے ہیں نا میں صرف شاہ زیب سے ہی شادی کرنا چاہتی ہوں 

جانتا ہوں بیٹا تم بچپن سے ہی اسے پیار کرتی ہو لیکن وہ شاید تمہیں بھول چکا ہو اور شاید وہ یہاں کبھی واپس نہ آئے اور تم شادی والی بات پر غور ضرور کرنا

جی بابا عریشہ کہہ کر اپنے کمرے میں چلی گئی

یااللہ میں کیا کروں کہاں جاؤں کیا واقعی وہ مجھے بھول چکا ہو گا کیا میں اب اسکی محبت نہیں ہوں گی کیا وہ پہلے جیسا نہیں رہا ہو گا عریشہ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے

💕💕💕

کیا لڑکیاں ہیں یہاں تو ریحان اسلام آباد ایرپورٹ پر اترتے ہی کہنے لگا

بھائی کبھی لڑکیوں کے علاوہ بھی کوئی بات کر لیا کرو شاہ زیب کہنے لگا

واقعی لڑکیاں تو صرف پاکیستان کی ہیں ریحان کہنے لگا

ریحان ٹیکسی روکو اور گھر چلیں

جی بابا روکتا ہوں

💕💕💕

ماما میں چھت پر جا رہی ہوں تھوڑی دیر ٹھنڈی ہوا میں نمبرہ کہنے لگی

ٹھیک ہے جاؤ

کتنا پیارا موسم ہے نا نمبرہ موسم کو انجوائے کرتے ہوئے بولی

کاش عریشہ اور شاہ زیب مل جائیں

نمبرہ نے ابھی کہہ کر نیچے دیکھا تھا کہ کوئی گاڑی سے اتر رہا تھا

ارے یہ لڑکے کون ہیں اور فرید انکل کے گھر کے سامنے ٹیکسی کیوں روکی نمبرہ میں کشمکش میں تھى

ارے یہ تو فرید انکل اور ماریہ انٹی ہیں نمبرہ خوشی سے چلانے لگی

اسکا مطلب شاہ زیب بھی آیا ہو گا

جلدی سے جا کر عریشہ کو بتاتی ہوں نمبرہ بھاگ کر سیڑیوں سے اترنے لگی

💕💕💕

ریحان کیا باہر ہی کھڑے رہنے کا ارادہ ہے 

بابا کھول رہا ہوں یہ لیں کھل گیا دروازہ

سامان اٹھاؤ اور اندر چلو ماریہ بیگم کہنے لگیں

💕💕💕

عریشہ عریشہ جلدی اٹھو نمبرہ سوئی ہوئی عریشہ کو جگانے لگی

کیا ہو گیا نمبرہ عریشہ آنکھیں ملتے ہوئے اٹھی

وہ آ گیا ہے ۔۔۔

کون آگیا ہے نمبرہ

عریشہ شاہ زیب آ گیا ہے 

کیااااااا۔۔۔۔۔ عریشہ تو شوک ہو گئی 

ہاں وہ سچ میں آ گیا ہے

میں نے خود فرید انکل اور ماریہ انٹی کو دیکھا ہے اور انکے ساتھ دو لڑکے تھے اور یقیناً وہ ریحان اور شاہ زیب ہیں

💕💕💕

عریشہ تو رونے لگی۔۔۔

عریشہ پاگل تم رو کیوں رہی ہو تمہیں تو خوش ہونا چاہیے 

میں خوش ہوں انفیکٹ بہت خوش ہوں

چلو چلیں ۔۔۔

پاگل ہو گئی ہو نمبرہ ایسے کیسے چلیں کیا پتا وہ بدل گیا ہو اور ایسے جانا ٹھیک نہیں

تم خدا بھروسہ رکھو سب ٹھیک ہو گا

عریشہ مسکرا دی

💕💕💕

ماما مجھے بھوک لگی ہے ۔۔۔ ریحان بولا

تمہارا تو بھوک کے علاوہ کوئی کام نہیں ۔۔۔ ماریہ بیگم کہنے لگیں

ماما کیوں اس بچے پر ظلم کرتی ہیں شاہ زیب بولا

اچھا اب کچن کو سٹ کرنے میں ٹائم لگے گا تم آرڈر کر لو

ماما میں چھت پرجا رہا ہوں شاہ زیب کہنے لگا

کیا میں اس کے گھر جاؤ 

لیکن اگر وہ نہ ملی تو 

شام کو خالد انکل آ جائیں گے تو ملنے جاؤں گا


Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

جنون تیرے عشق کاepi 14