جنون تیرے عشق کا epi 9


 " Junoon tery ishaq ka" urdu Novel written by Abeeha Malik


Episode 9


#جنون تیرے عشق کا


#love story


#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


ناویں قسط


تو مس عائشہ آپ کیا کرتی ہیں ۔۔۔۔ شاہ زیب پوچھنے لگا


میں نے لنڈن سے اپنی سٹڈی پوری کی ہے اور اب پاپا کا بزنس سمبھال رہی ہوں ۔۔۔۔


انٹرسٹنگ۔۔۔۔ شاہ زیب مسکرایا


تو کل سے آپ کے ساتھ بھی کام شروع ہوگا۔۔۔


جی جی ضرور۔۔۔ شاہ زیب کہنے لگا


تو فر ملتے ہیں کل صبح عائشہ کہنے لگی


جی ٹھیک ہے کل سے کام شروع کریں گے شاہ زیب کہنے لگا


اب میں چلتی ہوں ۔۔۔۔


ویسے نائس ٹو میٹ یو شاہ زیب عائشہ کہنے لگی


سیم ٹو یو۔۔۔۔


💕💕💕


آ گئے تم آفس سے ماریہ بیگم شاہ زیب سے کہنے لگیں


جی ماما آ گیا۔۔۔


کھانا لگاؤں ۔۔۔


نہیں ماما ابھی بھوک نہیں ۔۔۔۔


بابا کہاں ہیں ویسے شاہ زیب پوچھنے لگا


وہ کسی کام سے باہر گئے ہیں 


اچھا میں زرا خالد انکل سے مل آؤں۔۔۔


کیوں کوئی خاص وجہ ہے ان سے ملنے کی۔۔۔۔


ماما اگر خاص وجہ ہوئی تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔۔۔۔


شاہ زیب خاص وجہ نہ ہی ہو تو بہتر ورنہ تم اپنے بابا کو بہتر جانتے ہو ۔۔۔۔


ماما ڈونٹ وری۔۔۔ مجھے پتا ہے مجھے کیا کرنا ہے سو آپ پریشان نہ ہوں


شاہ زیب کہہ کر چلا گیا


💕💕💕


عریشہ بیٹی جلدی سے جا کر دروازے پر دیکھو کون ہے ۔۔۔۔


جی بابا جا رہی ہوں ۔۔۔


کون ہے آ رہی ہوں ۔۔۔ دروازے کو بجتا دیکھ عریشہ بولی۔۔۔


آپ عریشہ شاہ زیب کو دروازے پر دیکھ کر بولی


کیوں میں نہیں آ سکتا کیا۔۔۔۔


نہیں ایسا تو نہیں بولا میں نے


کیسی ہو۔۔۔۔


ٹھیک ہوں۔۔۔۔


مجھ سے نہیں پوچھو گی میں کیسا ہوں۔۔۔


آپ کیسے ہیں عریشہ نے آنکھوں کو جھکائے ہوئے پوچھا


عشق نے نکما کر دیا غالب ورنہ آدمی ہم بھی بڑے کام کے تھے ۔۔۔۔


شاہ زیب کے شعر سن کر عریشہ فوراً اندر بھاگ گئی


کون آیا ہے بیٹا ۔۔۔۔


بابا وہ اس سے پہلے کے عریشہ کچھ بولتی شاہ زیب اندر آ گیا ۔۔


اسلام و علیکم انکل۔۔۔


واعلیکم اسلام۔۔۔


شاہ زیب بیٹا آؤ اندر آؤ


کیسے ہیں انکل آپ 


میں بس بیٹا زندگی کی گھڑیاں پوری کر رہا ہوں ۔۔۔ بس ایک عریشہ کی فکر لگی رہتی ہے


انکل عریشہ کی فکر نا کیا کریں میں ہوں نا ۔۔۔۔


لیکن بیٹا اب اسکی شادی کی عمر ہو گئی ہے اور میں چاہتا ہوں کوئی اچھا سا رشتہ دیکھ کر اسکی شادی کر دوں


انکل آپ جانتے ہیں نا میں بچپن سے صرف اس سے ہی محبت کرتا ہوں


جانتا ہوں شاہ زیب لیکن میں تمہارے باپ کو بھی جانتا ہوں وہ کبھی نہیں مانے گا اس لیے اس خیال کو دل سے نکال دو بیٹا


نہیں انکل میں چاہ کر بھی عریشہ کو نہیں چھوڑ سکتا اور میری بیوی اگر کوئی ہو گی تو صرف عریشہ ہو گی یہ میں وعدہ کرتا ہوں آپ سے ۔۔۔۔


لیکن بیٹا۔۔۔۔


انکل میرا بھروسہ رکھیں شاہ زیب خالد صاحب کی بات کو کاٹتے ہوئے بولا


💕💕💕


عریشہ دروازے پر کھڑی یہ ساری باتیں سن رہی تھی اور دل ہی دل میں خوش ہو رہی تھی اور پریشان بھی


اگر فرید انکل نہ مانے تو عریشہ اپنے کمرے میں آ کر سوچنے لگی


اچھا انکل اب میں چلتا ہوں ۔۔۔


چائے تو پی کر جاؤ ۔۔۔


فر کبھی ابھی مجھے گھر جانا ہے شاہ زیب بولا


💕💕💕


ماما ناشتا دے دیں جلدی سے مجھے آفس کے لیے دیر ہو رہی ہے اگلی صبح شاہ زیب کہنے لگا


کیسی لگی تمہیں شوکت کی بیٹی۔۔۔۔ فرید صاحب پوچھنے لگے


جی بابا کل آفس آئی تھى بتا رہی تھی اب وہ بزنس دیکھے گی آج سے کام شروع کر رہا اس کے ساتھ


میں پوچھ رہا ہوں وہ تمہیں کیسی لگی


بابا اسے پرسنلی جاننے کی ضرورت نہیں مجھے اس سے تعلق میرا صرف کام کی بنا پر ہے


لیکن۔۔۔


بابا مجھے دیر ہو رہی فر کبھی بات ہوگی اس سب پر


💕💕💕


سوری عائشہ میں تھوڑا لیٹ ہو گیا آج


عائشہ کو اپنے آفس میں بیٹھا دیکھ کر شاہ زیب بولا


کوئی بات نہیں ہو جاتا کبھی کبھی ۔۔۔


تو کام شروع کریں ۔۔۔۔


ہممم عائشہ شاہ زیب کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے بولی


سارا دن شاہ زیب کام کرتا رہا ۔۔۔۔


شاہ زیب ہو گیا کیا یہ پروجیکٹ ۔۔۔


ہاں ہو گیا عائشہ ۔۔۔۔


تھینک گوڈ ۔۔۔۔


چلو اب لنچ پر چلتے ہیں عائشہ کہنے لگی


لنچ پر ۔۔۔۔ شاہ زیب حیرت سے بولا


ہاں کام کر کے بھوک تو لگ ہی جاتی ہے نا 


نہیں تھینکس میں اب گھر جاؤں گا شاہ زیب کہتے ہوئے اپنی گاڑی کی چابی اٹھائے باہر نکل گیا


💕💕💕


عائشہ بیٹی شاہ زیب کیسا لگا شوکت صاحب عائشہ کو گھر دیکھ کر بولے


پاپا ویسے تو بہت اچھا لگا گڈ لکنگ ہے لیکن لنچ کا آج بولا تو گھر چلا گیا


کوئی بات نہیں ٹھیک ہو جائے گا آہستہ آہستہ


ویسے بھی زندگی تو اس نے تمہارے ساتھ گزارنی


عائشہ مسکرانے لگی

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

جنون تیرے عشق کاepi 14