جنون تیرے عشق کاepi22

"Junoon tery Ishaq ka" Urdu novel written by Abeeha Malik....


#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


Episode 22


شاہ زیب آپ اس کو کیا بول کر آئے ہیں ۔۔۔۔


عریشہ یار میں بول رہا ہوں نا ہم اس کی بات نہیں کریں گے۔۔۔۔


وہ میری زندگی کا وہ حصہ ہے جسکا ہونا نہ ہونا برابر ہے ۔۔۔۔


لیکن پھر بھی شاہ زیب گھر اگر آپ کے بابا کو پتا چلا تو وہ کیا کہیں گے ۔۔۔ وہ آپ کے بابا کو بتا دے گی سب ۔۔۔


بتا دے آئی ڈونٹ کیر اباؤٹ اٹ۔۔۔۔


لیکن ۔۔۔۔۔ 


لیکن ویکن کچھ نہیں شاہ زیب بولا۔۔۔۔


اور آہستہ سے عریشہ کے ہونٹوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔۔۔۔


عریشہ بھی شاہ زیب کی محبت میں مدہوش ہوئی جا رہی تھی ۔۔۔۔۔


شاہ زیب اور عریشہ کی محبت جہاں اپنے انتہا کو پہنچ رہی تھی وہیں عائشہ کا غصہ ساتویں آسمان پر تھا ۔۔۔۔۔


پوری رات شاہ زیب اور عریشہ کو ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے گزر گئی ۔۔۔۔۔۔


صبح کی کرنیں عریشہ کی آنکھوں میں پڑیں اور اسکی آنکھ کھلی سب سے پہلے شاہ زیب کو دیکھا اور مسکرائی۔۔۔۔


💕💕💕


شاہ زیب اٹھ جائیں میں بریک فاسٹ بناتی ہوں کر لیں۔۔۔۔


عریشہ شاہ زیب کو اٹھاتے ہوئے بولی۔۔۔۔


لیکن شاہ زیب نے عریشہ کے گرد اپنا حسار سخت کر لیا۔۔۔۔


شاہ زیب کیا کر رہے ہیں مجھے یونیورسٹی بھی جانا ہے ۔۔۔۔۔


نہیں آج کوئی کہیں نہیں جائے گا نہ میں نہ تم ۔۔۔۔


اچھا نہیں جاتی لیکن ناشتہ تو کر لیں ۔۔۔۔


شاہ زیب نے عریشہ کو چھوڑا ۔۔۔۔


عریشہ نے فریش ہو کر بریک فاسٹ بنانے کا سوچا۔۔۔


عائشہ کی بھی آنکھ کھلی نہ جانے کب وہ زمین پر پڑی پڑی سو گئ۔۔۔۔


شاہ زیب میں تمہیں نہیں چھوڑوں گی۔۔۔ تمہیں میرا ہونا پڑے گا ہر صورت۔۔۔۔۔


تمہیں مجھ سے محبت کرنی پڑے گی ۔۔۔۔


عائشہ چلانے لگی۔۔۔۔


اور بھاگ کر روم سے باہر آئی اور پورے گھر میں شاہ زیب کو پکارنے لگی۔۔۔۔


فرید صاحب بھی عائشہ کی آواز پر جاگ گئے سارے گھر والے باہر آ گئے ۔۔۔۔


عائشہ بیٹی کیا ہوا ہے اور یہ تم ابھی تک دولہن کے لباس میں فرید صاحب بولے۔۔۔۔۔


کہاں ہے آپکا بیٹا۔۔۔۔


کیا مطلب تمہارے ساتھ ہی ہو گا کمرے میں اور کہاں ہونا اس نے۔۔۔۔۔


نہیں ہے وہ میرے ساتھ کمرے میں ۔۔۔۔۔


تو کسی ضروری کام سے باہر گیا ہو گا صبح صبح ۔۔۔۔


جی نہیں آپ کا بیٹا پوری رات کمرے میں نہیں تھا مجھے بول کر گیا ہے کہ وہ مجھ سے پیار نہیں کرتا۔۔۔۔۔


اسے کوئی کام ہو گا وہ تب گیا ہو گا میں اس سے بات کرتا ہوں تم فکر نہیں کرو ابھی آئے گا وہ تم جا کر فریش ہو جاؤ۔۔۔۔


عائشہ فرید صاحب کی بات پر کچھ تسلی میں آ گئی ۔۔۔۔اور اپنے روم میں چلی گئی ۔۔۔۔۔


عریشہ کو آج اپنی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی تھی ۔۔۔۔


شاہ زیب بھی فریش ہو کر باہر آ گیا ۔۔۔۔


شاہ زیب کا فون بجا اور شاہ زیب نے بابا کی کال اٹھائی۔۔۔۔


جی بابا بولیں۔۔۔۔


کہاں تھے رات بھر ۔۔۔۔


آپ کو پتا ہے میں کہاں ہوتا ہوں رات کو۔۔۔۔


لیکن اب تم اسکے ساتھ نہیں رہ سکتے ۔۔۔۔


یہ میری زندگی ہے میرا جس کے ساتھ دل چاہے گا رہوں گا اور ہر دفعہ میں آپ کی نہیں مانوں گا آپ نے کہا شادی کر لو کر لی اس سے زیادہ کی امید نہ آپ رکھیں مجھ سے اور نہ اسکو رکھوائیں ۔۔۔۔


عریشہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہوتا نظر آ رہا تھا ۔۔۔۔


شاہ زیب اسکے سامنے اسکی طرف کمر کر کے کھڑا کال سن رہا تھا ۔۔۔۔


عریشہ کو ایک دم سے چکر آیا اور وہ کچن میں گر گئی ۔۔۔۔


شاہ زیب ابھی اور اسی وقت آؤ گھر۔۔۔۔


معاف کیجیے گا بابا میں نہیں آؤں گا۔۔۔۔


💕💕💕


شاہ زیب جیسے ہی کال رکھ کر پلٹا۔۔۔۔عریشہ کو دیکھ کر چلایا اور بھاگ کر اسکے پاس گیا


عریشہ کیا ہو گیا ہے آنکھیں کھولو۔۔۔۔


شاہ زیب نے عریشہ کو اٹھایا اور فوراً گاڑی میں لے جا کر ہسپتال لے گیا۔۔۔۔


ڈاکٹر کیا ہوا ہے میری وائف کو کیسی ہے اب وہ کوئی خطرے کی بات تو نہیں نا۔۔۔۔۔


نہیں مسٹر شاہ زیب کوئی ایسی بات نہیں بلکہ ایک اچھی خبر ہے آپ کے لیے آپ پاپا بننے والے ہیں ۔۔۔۔۔


یہ خبر سن کر تو شاہ زیب خوشی سے پاگل ہونے لگا۔۔۔۔۔


تھیکنس ڈاکٹر۔۔۔۔


دیکھیں مسٹر شاہ زیب آپ کو اب اپنی وائف کا بہت دیہان رکھنا پڑے گا انکو اچھا کھلانا ہے ۔۔۔۔۔


دوائیاں بھی پراپر دینی ہیں ۔۔۔۔۔


جی ٹھیک ہے ڈاکٹر۔۔۔۔


اب آپ اپنی وائف کو گھر لی جائیں۔۔۔۔


شاہ زیب عریشہ کو دیکھ کر بار بار مسکرا رہا تھا ۔۔۔۔


کیا ہوا ہنس کیوں رہے ہیں ۔۔۔۔اور کیا کہا ڈاکٹر نے ۔۔۔۔


ڈاکٹر نے کہا کہ اب آپ لوگ دو سے تین ہونے والے ہیں ۔۔۔۔


دو سے تین کیوں کوئی آ رہا ہے کیا ہمارے گھر۔۔۔۔


ہاں آ رہا ہے ۔۔۔۔ شاہ زیب بولا


کون آ رہا ہے اور کہاں سے ۔۔۔۔


۔شاہ زیب نے عریشہ کی طرف دیکھا اور اسکے پیٹ کو نرمی سے چھوتے ہوئے بولا کہ یہاں سے ۔۔۔۔


عریشہ نے شرما کر آنکھوں کو جھکا لیا۔۔۔۔


تھیکنس اس تحفے کے لیے شاہ زیب عریشہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔


 


عریشہ مسکرائی۔۔۔۔۔


💕💕💕


یہ صرف اس لڑکی کی وجہ سے ایسا کر رہا ہے اسے سمجھاؤ ورنہ۔۔۔۔


ورنہ کیا فرید کیا کریں گے آپ مجھے گھر سے نکال دیں گے آپ نکال دیں میں اب مزید نہیں ڈرتی آپ سے آپ کی وجہ  سے میرے بچے اپنی خوشیاں قربان نہیں کر سکتے۔۔۔۔


شائستہ بیگم بولیں۔۔۔۔۔


اور رہی بات شاہ زیب کی تو وہ بلکل ٹھیک کر رہا ہے بابا اور اس نے تو آپ کی اتنی تو مان کر شادی کر لی لیکن یاد رکھیے گا میں شادی اپنی مرضی سے کروں گا اور کسی کی نہیں سنوں گا ریحان بول کر وہاں سے چلا گیا۔۔۔۔


دیکھا تم نے اپنے صاحبزادے کی زبان ۔۔۔۔


جی دیکھ رہی ہوں اور سمجھ بھی رہی ہوں۔۔۔۔۔


💕💕💕


عریشہ تم آرام کرو۔۔۔۔۔


میں بابا کی بات سن کر آتا ہوں اور ماما کو بھی تو بتانا ہے کہ وہ دادی بننے والی۔۔۔۔


شاہ زیب انکل بہت غصہ کریں گے آپ پر ۔۔۔۔


میں دیکھتا ہوں میری جان تم ٹینشن نہ لو۔۔۔۔۔


شاہ زیب کہہ کر چلا گیا۔۔۔


فرید صاحب بھی گھر سے چلے گئے ۔۔۔۔


شاہ زیب کہاں تھے تم صبح سے آئے ہی نہیں ۔۔۔۔۔


ماما عریشہ کے ساتھ تھا ۔۔۔۔ اور آپ دونوں کا موڈ کیوں خراب شاہ زیب ریحان اور شائستہ کو دیکھ کر بولا.  ۔


تمہارے بابا عائشہ نے بہت ہنگامہ کیا۔۔۔۔


اووو تو پریشان ہونے کی کیا بات ۔۔۔۔ وہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔۔


لیکن بیٹا آگے کیا کرو گے۔۔۔۔


ماما وہ سب میرا مسلہ ہے آپ پریشان نہ ہوں۔۔۔۔۔


اور آپ کو ایک خوشی کی خبر سناؤں ۔۔۔۔


کیا شائستہ بیگم بولیں۔۔۔۔


آپ دادی بننے والیں۔۔۔۔۔


شاہ زیب کی اس بت پر شائستہ بیگم تو خوشی سے پاگل ہونے لگیں ریحان بھی بہت خوش ہوا۔۔۔۔۔


بہت بہت مبارک ہو بیٹا۔۔۔۔


اور عریشہ کیسی ہے ۔۔۔۔


وہ بلکل ٹھیک ہے اور خوش ہے میرے ساتھ ۔۔۔۔


اسے خوش ہی رکھنا اور بہت خیال رکھنا اس کا میں کسی دن ملنے آؤں گی اس سے۔۔۔۔۔

 

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2