زندگی-کا-عجب موڑ 23 and 24


 

"Zindagi ka ajub Mor" urdu Novel written by Abeeha Malik...


Episode 23 and 24


Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ


#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


مناہل اور ارسلان کا رشتہ بہت آگے نکل چکا تھا ۔۔۔


اکثر ملنا ان کا معمول بن چکا تھا ۔۔۔


🥀🥀🥀


5 ماہ گزر گئے ۔۔۔


اب ایان پہلے سے بھی زیادہ نعلین کا دیحان رکھتا ہے ۔۔۔۔


ایان مجھے لگتا ہے آپ کو شادی کر لینی چاہیے ۔۔۔۔اور امی کو سب بتا دیں۔۔۔


شادی تو کروں گا تمہاری ڈلیوری ہو جائے نا ایک بار۔۔۔


آپ کو مجھ سے شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔ جب آپ امی کو سب سچ بتا دیں گے تو وہ آپ کو فورس نہیں کریں گی ۔۔۔


ابھی تم صرف اپنا دیحان رکھو۔۔۔۔ یہ باتیں بعد کی ایان بات کو ٹالتے ہوئے بولا


🥀🥀🥀


الله یہ کیا ہو گیا ہے مجھ سے ۔۔۔


مناہل پریشانی کے عالم میں کمرے میں ٹہل رہی تھی ۔۔۔


ہیلو ارسلان ۔۔۔۔مناہل نے ارسلان کو کال کی۔۔۔


میں کب سے تمہیں کال کر رہی ہوں کیوں نہیں اٹھا رہے تھے ۔۔۔


میں بزی تھا اب ہر وقت میں تم سے بات تو نہیں کر سکتا نا۔۔۔


یہ تم مجھ سے کیسے بات کر رہے ہو ۔۔۔۔


مناہل دل بھر چکا ہ میرا تم سے ۔۔۔


اب میں مزید نہیں رہ سکتا تمہارے ساتھ ۔۔۔۔


ارسلان تم یہ کیا بول رہے۔۔۔۔


میں ماں بننے والی ہوں تمہارے بچے کی۔۔۔تم مجھے کیسے چھوڑ سکتے ہو۔۔۔


یہ میرا مسلہ نہیں ہے اور میری طرف سے ابورشن کروا لو۔۔۔۔ اور میری جان چھوڑ دو۔۔۔


ارسلان میں اپنے گھر والوں کو کیا بولوں گی اپنے بھائی کو کیا بولوں گی ۔۔۔۔


میرا سر درد نہیں ہے یہ کہہ کر ارسلان نے فون کاٹ دیا۔۔۔۔


مناہل بہت سخت رونے لگی۔۔۔۔


🥀🥀🥀


ایسے ہی دن گزرتے گئے ۔۔۔۔


مناہل کو جب کوئی حل سمجھ نا آیا تو وہ ڈاکٹر کے پاس آبورشن کے لیے چلی گئی ۔۔۔


دیکھیں مس مناہل ایک تو یہ غیر قانونی کام ہے ایک جان کا قتل ہے ۔۔۔۔اور دوسری بات آپ کی اپنی جان جا سکتی ہے ۔۔۔۔


مناہل مایوس ہو کر ڈاکٹر کے پاس سے واپس آ گئی ۔۔۔۔


مجھے بھائی کو بتا دینا چاہیے ۔۔۔


بھائی میں اندر آ جاؤں ۔۔۔۔ مناہل حارث کے روم ميں آتی ہوئے بولی۔۔۔


ہاں آ جاؤ۔۔۔


بھائی کچھ بتانا ہے آپ کو۔۔۔


کیا۔۔۔۔


مناہل کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔۔۔


بھائی مجھے معاف کر دیں مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ۔۔۔۔


ہوا کیا ہے مناہل کچھ تو بتاؤ۔۔۔


بھائی میری یونی میں ایک لڑکا ہے جس سے میں بہت پیار کرتی ہوں۔۔۔


تو یہ بات ہے شادی کرنا چاہتی ہے اس سے ۔۔۔اتنی سی بات۔۔۔۔


بھائی وہ اب مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اور میں ۔۔۔۔۔۔ مناہل چپ ہو گئی


اور میں کیا مناہل۔۔۔۔ حارث بولا


جاری ہے۔۔۔۔


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ


#Abeeha


مناہل میں کچھ پوچھ رہا ہوں میں کیا۔۔۔۔۔


بھائی میں اسکے بچے کی ماں بننے والی۔۔۔۔


یہ کہہ کر مناہل رونے لگی۔۔۔۔


حارث جہاں کھڑا تھا وہاں ہی زمین پر گرپڑا۔۔۔


بھائی مجھے معاف کردیں میں نے بہت بڑی غلطی کر دی۔۔۔۔ مجھ سے گناہ ہو گیا ہے ۔۔۔


غلطی تم سے نہیں گناہ مجھ سے ہوا ہے ۔۔۔ حارث بول کر اپنے کمرے کی طرف چلا گیا ۔۔۔


🥀🥀🥀


کمرے میں حارث رونے لگا۔۔۔


میرے گناہوں کی سزا مجھے ملتی نا میری معصوم بہن کو کیوں۔۔۔۔


تو جن کی زندگی تم نے برباد کی وہ بھی کسی کی بہنیں تھى حارث کو اپنا عکس بولتا نظر آیا۔۔۔۔


ہاں میں بہت برا ہوں ۔۔۔


اور نعلین کو یاد کرو وہ بھی بلکل اسی طرح تمہارا کردہ گناہ پیٹ میں پال رہی ہو گی جس طرح تمہاری بہن پال رہی ہے ۔۔۔۔


ہاں میں بہت برا ہوں ۔۔۔


میں نعلین سے معافی مانگ لوں گا۔۔۔۔


اپنے کیے کا ازالہ بھی کروں گا۔۔۔۔


حارث پاگلوں کی طرح چیخ رہا تھا ۔۔۔


🥀🥀🥀


نعلین چلو آج بےبی کی شاپنگ کرنے چلیں۔۔۔


ابھی تو بہت وقت ہے ۔۔۔۔


میرا دل چاہ رہا ہے ۔۔۔۔


پلیز ایان آپ اتنے مہربان نہ ہوں مجھ پر۔۔۔


 میں کوئی احسان نہیں کر رہا تم پر۔۔۔۔


اور یہ میرا بھی بچہ ہے ۔۔۔۔


پلیز کسی کے گناہ کو اپنے سر نا کریں۔۔۔۔


وہ کوئی گناہ نہیں ہے وہ ایک معصوم سی جان ہے جس کا کوئی قصور نہیں ۔۔۔۔


اور تمہارے ڈلوری کے بعد ہم شادی کریں گے اور میں اس بچے کو اپنا نام دوں گا۔۔۔۔


اب مزید کوئی بحث کئے بغیر چلو۔۔۔


🥀🥀🥀


نعلین تم یہاں گاڑی کے پاس رکو میں اپنا فون مال میں بھول آیا ہوں ۔۔۔


ایان بولا۔۔۔


جی ۔۔۔


یہ تو نعلین ہے۔۔۔۔ حارث نعلین کو دیکھ کر بولا۔۔۔


حارث بھاگ کر نعلین کے پاس گیا ۔۔۔


حارث نے ایک نظر بھر کر نعلین کو وجود کو دیکھا جہاں اسکا بچہ پل رہا تھا ۔۔۔


نعلین مجھے معاف کر دو۔۔۔


مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ۔۔۔


میں بہت شرمندہ ہوں ۔۔۔۔ حارث نعلین کا ہاتھ تھام کر بولا۔۔


میرا ہاتھ چھوڑو ۔۔۔۔


اور کس بات کی معافی۔۔۔۔


نعلین جو میں نے تمہارے ساتھ کیا وہ میری بہن کے ساتھ بھی ہوا ہے۔۔۔


اووو تو تمہاری بہن کے ساتھ ہوا تو تمہیں اپنی غلطی سمجھ آ گئی اور معافی یاد آ گئی ۔۔۔۔


جاؤ یہاں سے اور کبھی میرے سامنے مت آنا۔۔۔۔


🥀🥀🥀


اس سے پہلے حارث مزید کچھ کہتا ایان نے ایک زوردار تھپڑ حارث کے منہ پر رسید کیا ۔۔۔


تمہاری اتنی ہمت تم نعلین کے پاس بھی آئے۔۔۔۔


جاری ہے ۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2