زندگی-کا-عجب موڑ 9 and 10
" Zindagi ka ajub Mor" Urdu Novel written by Abeeha Malik.....
Episode 9 and 10
#Romantic-Novel
#زندگی-کا-عجب موڑ
#AbeehaMalikBoldRomanticNovel
#Abeeha
Episode 9
ڈنر باہر ۔۔۔۔ نعلین بولی
کیوں نہیں کر سکتے کیا ۔۔
کر سکتے ہیں لیکن امی گھر انتظار کر رہی ہوں گی ۔۔
میں انہیں کال کر دیتا ہوں ۔۔۔۔
ایان نے اپنی ماں کو کال کی اور گاڑی ایک فائیوسٹار ہوٹل کی طرف موڑ لی
🥀🥀🥀
کیا کھائیں گی آپ۔۔۔ ایان نے اپنے سامنے بیٹھی نعلین کو دیکھتے ہوئے کہا
کچھ بھی جو آپ کا دل کرے ۔۔۔
ایان نے خود ہی کچھ کھانے کا آرڈر کر دیا
نعلین آپ سے ایک بات پوچھوں۔۔۔۔
جی پوچھیں ۔۔۔
آپ کی لائف میں کوئی خاص رہا ہے کیا ؟؟
میری زندگی میں تو میرا کوئی اپنا تھا نہیں ایک چاچو کے سوا
اور اب وہ بھی نہیں رہے۔۔۔
تو الله نے آپ سے ملوا دیا اور آپ کی امی کی صورت میں ایک ماں مل گئی مجھے یہ تو نہیں پتا کہ ماں کا رشتہ کیسا ہوتا لیکن آپ کی امی کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا۔۔۔۔
ایان نعلین کی بات پر مسکرایا
اور آپ کی زندگی میں کون اہم ہے؟؟ نعلین پوچھنے لگی
میری زندگی میں میری ماں اور میرا بیسٹ فرینڈ اور اب آپ بھی نعلین ۔۔۔
نعلین کو ایان کی آنکھوں میں عجیب سی اپنائیت نظر آئی
اب گھر چلیں نعلین نے کھانا کھانے کے بعد کہا
ہاں چلو ۔۔۔۔
ایان اور نعلین گھر آ گئے
🥀🥀🥀🥀
جو میں نے آج ایان کی آنکھوں میں دیکھا کیا وہ پیار تھا یا صرف ہمدردی نعلین سوچنے لگی
ہمدردی ہی ہو گی اور ویسے بھی وہ ایک اچھا انسان ہے وہ کیوں کرے گا مجھ سے پیار انہی سوچوں میں نا جانے کب نعلین سو گئی
صبح صبح ایان کا فون مسلسل بج رہا تھا ۔۔۔
ابے یار کون ہے اتنی صبح ۔۔ ایان نیند میں ہی بولا
ہلو ۔۔۔
ہلو کے بچے کب سے کال کر رہا ہوں تجھے ۔۔۔ حارث غصے سے بولا
توں ۔۔۔
ہاں میں ۔۔۔
سو رہا تھا یار۔۔۔
میں ایرپورٹ پر کھڑا ہوں جلدی سے آ۔۔۔
توں واپس بھی آ گیا ۔۔۔
ہاں ایک ہفتہ ہو گیا ۔۔۔
چل میں آتا ہوں ۔۔۔
ایان جلدی سے تیار ہوا۔۔۔
🥀🥀🥀🥀
امی میں ایرپورٹ پر جا ریا ہوں حارث کو لینے۔۔۔
اچھا جاؤ۔۔۔
امی یہ حارث کون ہے ۔۔۔ نعلین پوچھنے لگی
حارث ایان کا بیسٹ فرینڈ ہے
بہت ہی پیارا بچہ ہے ۔۔۔
اچھا ۔۔۔۔
🥀🥀🥀🥀
آنے سے پہلے بندہ بتا تو دیتا ہے یار
یہ بتا تیرا سفر کیسا رہا
میرا بہت اچھا ۔۔۔
اور ہاں یاد آیا توں کسی کو ملوانے کی بات کر رہا تھا
حارث بولا
ہاں ملوا دوں گا تجھے بہت جلد
بلکہ ایک کام کر توں میرے گھر چل ۔۔۔ایان بولا
نہیں یار آج نہیں میں بہت تھکا ہوں انٹی سے ملنے میں پھر آؤں گا۔
جاری ہے ۔۔۔
#Romantic-Novel
#زندگی-کا-عجب موڑ
#Abeeha
Episode 10
آگئے گھر ۔۔۔
جی امی ایان بولا
حارث نہیں آیا کیا ۔۔؟؟
امی وہ کہہ رہا تھا پھر ملنے آئے گا
کھانا لگا دوں ۔۔۔
ایان نے اس آواز پر آنکھیں اٹھا کر دیکھا ۔۔۔
نعلین حارث کو کھانے کے لیے پوچھ رہی تھی ۔۔
ہاں ۔۔۔۔ ایان بس اتنا ہی بولا
نعلین کھانا لگانے لگی۔۔۔
ایان کپڑے چینج کرنے چلا گیا ۔۔۔
🥀🥀🥀🥀
حارث آج اپنے گھر اپنے کمرے کی بالکنی میں کھڑا تھا ۔۔۔
اور اس دشمن جان کے بارے میں سوچ رہا تھا جس کو یاد کر کے اسکا برا حال تھا
پتا نہیں کب دوبارہ دیکھ پاؤں گا تمہیں
حارث سوچنے لگا
🥀🥀🥀🥀
صبح حارث کی آنکھ کھلی ۔۔۔
یار 9 بج گئے ۔۔۔
حارث ٹائم دیکھتے ہوئے بولا
حارث فرش ہو کر نیچے آ گیا ۔۔۔
ناشتا کرتے ہوئے اسے ایان کی کال آئی
شہزادے اگر آپ آنکھ کھل گئی ہو تو آفس آ جائیں ۔۔۔
ہاہاہاہا آ رہا ہوں ناشتا کر کے۔۔۔
جلدی آ میٹنگ ہے ۔۔۔
اوکے آ رہا ہوں ۔۔۔
🥀🥀🥀🥀
نعلین کمرے میں بیٹھی ایان کے رویے کے بارے میں سوچ رہی تھی
الله جی کتنے اچھے ہیں ایان۔۔۔
کیا وہ ہمیشہ مجھے اپنے گھر میں رکھیں گے
یا کسی دن بوجھ سمجھ لیں گے
انہی سوچوں میں نعلین ڈوبی تھى
🥀🥀🥀🥀
تو جناب کب ملوا رہا ہے اس خاص انسان سے جس سے ملنے کے لیے مجھے اتنا انتظار کروایا
حارث بولا۔۔۔
ہے کوئی توں گھر چل تجھے ملوا دیتا ہوں ایان بولا
وہ تیرے گھر میں کہیں شادی وادی تو نہیں کر لی ۔۔۔
ہاہاہاہاہاہا نہیں یار تیرے بغیر کیسے کر سکتا ہوں ایان بولا
ہمممم ۔۔۔۔۔
توں بتا کہاں تک پہنچی لو سٹوری یا بھول گیا
ایان پوچھنے لگا۔۔۔
نہیں یار۔۔۔۔
دوبارہ ملا ہی نہیں دل سے دعا ہے مل جائے وہ ۔۔۔۔
حارث بولا
عشق نے نکما کر دیا غالب ۔۔۔۔ ایان کا قہقہ گونجا
چل اب میرے ساتھ گھر چل لنچ کرواتا ہوں تجھے ایان کہنے لگا
🥀🥀🥀🥀
اسلام و علیکم انٹی
واعلیکم سلام
کیسے ہو بیٹے ۔۔۔
میں ٹھیک آپ کیسی ہیں ۔۔۔
میں بھی بلکل ٹھیک ۔۔۔ حارث بولا
نعلین بیٹا چائے لے آؤ باہر ایان کا دوست آیا ہے
جی امی ابھی بنا کر لاتی ہوں ۔۔۔
نعلین نے چائے بنائی اور ٹرے میں رکھنے لگی
حارث کا فون بجا اور وہ کال رسیو کرنے باہر آ گیا ۔۔۔
نعلین چائے لے کر باہر آ گئی ۔۔۔
ایان نے مسکراہٹ سے نعلین کودیکھا
نعلین نے مسکرا کر آنکھیں جھکا لی
امی وہ کہاں گئے
نعلین حارث کو نہ پا کر بولی
حارث فون سن کر جیسے ہی گھر کے اندر آیا
حارث کی آنکھیں ایک دم سے رک گئی۔۔۔۔

Comments
Post a Comment