زندگی-کا-عجب موڑEpisode 3 and 4


 "Zindagi ka ajub Mor" Urdu Novel written by Abeeha Mailk....


Episode 3 and 4


Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ

#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


#Abeeha


Episode 3


حارث کی تو زندگی بس لڑکیوں سے فلٹ کرتے گزر رہی تھی


ہاں ایان بول ۔۔۔۔ حارث ایان کی کال اٹھا کر کہنے لگا


کہاں تھا توں کب سے فون کر رہا ہوں اور کس ماں سے بات کر رہا تھا ایک گھنٹے سے فون بزی


ایان غصے سے بولا


🥀🥀🥀🥀


گھر ہی ہوں کہاں جانا میں نے حارث نے جواب دیا


اچھا شرافت کے ساتھ آفس کے لیے نکل ورنہ میں انکل کو کال کرتا ہوں ایان کہنے لگا


آ رہا ہوں نا اتنی سی بات کے لیے انکل کو کیوں تکلیف دینی اس بات پر دونوں کا قہقہ گونجا


اچھا سہی تو آ میں بھی آ رہا ہوں ایان نے کہہ کر فون بند کر دیا


🥀🥀🥀🥀🥀


آج تو چاچی سے سہی ڈانٹ پڑے گی نعلین بس کا انتظار کرتے ہوئے بولی


اتنے میں ایک تیز گاڑی نے نعلین پر کیچڑ پھینکا 


نعلین کا منہ اور کپڑے خراب ہو گئے


🥀🥀🥀🥀


وہ گاڑی رکی اور ایان گاڑی سے نکلا۔۔۔


نعلین کی یہ حالت دیکھ کر ایان کے منہ سے بے اختیار نکلا اووو شٹ ۔۔۔۔۔


ایم سو سوری ایان نعلین کو کہنے لگا 


نعلین کچھ نہیں بولی ۔۔۔


آپ رکیں میں گاڑی سے پانی لاتا ہوں 


ایان نے پانی لاکر نعلین کا منہ دھلایا


اور ایک پل کے لیے اسکے چہرے کی معصومیت میں کھو سا گیا ۔۔


نعلین نے اپنے کپڑے صاف کیے اور جانے لگی


سوری ونس اگین ۔۔۔۔ ایان ایک بار پھر بولا


نعلین نے اٹس اوکے بولا


اور چل پڑی ۔۔۔


آج آٹو سے ہی چلی جاتی ہوں خود سے کہنے لگی ۔۔۔۔


🥀🥀🥀🥀🥀


ایان بھی آفس کی طرف بڑھ گیا اور نعلین کی معصومیت میں کھویا رہا


آٹو سگنل پر رکا تو نعلین کو خود پر کسی کی نظروں کی طپش محسوس ہوئی


 ادھر ادھر دیکھ کر نعلین نے دیکھا ایک ہینڈسم سا انسان اسے گھور رہا ہے


🥀🥀🥀🥀


نعلین نے منہ دوسری طرف کر لیا یااللہ پہلے بس نہیں آئی فر وہ گاڑی والا اور اب یہ لڑکا آج کا تو دن ہی منحوس ہے وہ خود سے بڑبڑاتے ہوئے بولی


لیکن حارث کی نظریں ابھی بھی نعلین پر تھى


اففف کتنی کیوٹ ہے نا کتنی معصومیت ہے اس کے چہرے پر حارث خود سے کہنے لگا 


الله الله کر میں گھر پہنچ ہی گئی نعلین نے گھر پہنچتے ہی کہا


آگئی مہارانی ۔۔۔۔ نعلین کی چاچی نے کہا


کہاں تھى اتنی دیر ۔۔۔


چاچی وہ آج بس نہیں آئی تھى تو میں آٹو سے آ گئی اس لیے دیر ہو گئی


ہاں اب تو بہانے بناؤ گی ۔۔۔۔


بس کر دو عشرت نعلین کے چچا بولے


جاؤ بیٹا چینج کر لو 


نعلین اپنے کمرے میں چلی گئی جو کہ ایک سٹور روم تھا ۔۔۔


جاری ہے


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ


#Abeeha


Episode 4


کہاں گم ہو ایان کو گہری سوچ میں دیکھ کر حارث بولا


کہیں نہیں ۔۔۔۔


توں بتا کیوں اتنا چہک رہا ہے ایان نے حارث کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کہا


میرے چہکنے وجہ بتاؤں گا تو توں فر مجھے بولے گا لڑکیوں کی باتیں کرتا ہوں میں حارث نے معصومیت کے ساتھ کہا


ایان نے قہقہہ لگایا ۔۔۔ نہیں بولتا توں بتا


یار آج ایک لڑکی دیکھی میں نے بہت ہی پیاری تھى بہت معصوم دل کرتا ہے بس اس کا دیدار ہوتا رہے


حارث کی باتوں پر ایان مسکرا رہا تھا


اچھا تو یہ بتا کتنے دنوں کے لیے تجھے پسند آئی وہ ایان نے حارث کی طرف دیکھ کر کہا


🥀🥀🥀🥀🥀🥀


میں اسے لے کر سیریس ہوں ۔۔۔


توں اور لڑکی کے معاملے میں سیریس ایان نے کہا


یار وہ باقیوں جیسی نہیں ہے تجھے پتا اس نے مجھے دیکھ کر منہ ہی دوسری طرف کر لیا


اور ایسا پہلی بار ہوا ہے حارث کو کسی نے اگنور کیا ہے


بات تو حیرانی کی ہے ایان بولا


بس وہ لڑکی پیار کرنے لائق ہے فلٹ کرنے نہیں حارث بولا


ہممممم جناب ابھی سے مجنوں ہو گئے


دونوں کا قہقہہ گونجا


🥀🥀🥀🥀🥀


ایان رات کے پہر اپنے کمرے کی کھڑکی میں کھڑے ہو کر نعلین کے بارے میں سوچ رہا تھا


کاش مجھے تم مل جاؤ 


کتنی معصوم ہو نا تم 


دل چاہتا ہے بس تمہیں دیکھتا جاؤں


زندگی میں پہلی بار کسی لڑکی کی طرف دیکھا ہے


اگر ہمارے نصیب میں ملنا ہے تو ہم ضرور ملیں گے دوبارہ


ایان کافی دیر اسکے بارے میں سوچتا رہا


🥀🥀🥀🥀🥀


صبح ہوتے ہی نعلین یونیورسٹی کے لیے نکلی آج اسے اسکی ڈگری ملنی تھی 


آج کا دن نعلین کی زندگی کا بہت بڑا دن تھا


نعلین نے یونیورسٹی جا کر اپنی ڈگری لی 


اب مجھے کسی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا


میں اب جاب کر سکتی ہوں


نعلین واپسی پر پیدل چل رہی تھی اچانک ایان کی نظر پڑ گئی


ایان نے گاڑی روکی


ارے آپ ایان نے نعلین کو پکارا


جی لیکن آپ نے میرا راستہ کیوں روکا


وہ میں آپ سے معافی مانگنا چاہ رہا تھا کل میری وجہ سے آپ کے کپڑے خراب ہو گئے


نہیں کوئی بات نہیں ۔۔۔


آپ کہاں جا رہی ہیں میں چھوڑ دیتا ہوں


نہیں مجھے ابھی بہت جگہوں پر یہ اپنے ڈاکومنٹس جمع کروانے ہیں


🥀🥀🥀🥀


کیوں آپ کو کیوں جمع کروانے ہیں۔۔ ایان نے حیرت سے پوچھا


مجھے جاب کرنی ہے نا اس لیے


کیا میں دیکھ سکتا ہوں یہ ڈاکومنٹس 


جی ضرور ۔۔۔


ایک کام کریں کل اس ایڈریس پر آ جائیے گا آپ کو جاب مل جائے گی


نہیں مجھے کسی کی مدد نہیں چاہیے ۔۔۔


جاری ہے ۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2