زندگی-کا-عجب موڑ episode 5 and 6

 


"Zindagi ka ajub Mor" Urdu Novel written by Abeeha Malik...


Episode 5 and 6


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ

#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


#Abeeha-Malik


Episode 5


میں مدد نہیں کر رہا اور نا ہی کوئی احسان کر رہا ہوں میں آپ کی ڈگری دیکھ کر ہی آپ کو جاب آفر کر رہا ہوں آپ یہ کارڈ رکھ لیں اگر موڈ ہوا تو فون کر لینا


ایان یہ کہہ کر گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا


🥀🥀🥀🥀


نعلین بھی گھر پہنچ گئی ۔۔۔


مہارانی اب اپنے لیے کوئی نوکری ڈھونڈو اور ہاتھ بٹاؤ گھر کے خرچ میں عشرت بیگم بول رہی تھی


نعلین اب اپنے روم میں تھى ۔۔ میں انہیں کال کر لیتی ہوں جاب کے لیے نعلین نے سوچ کر ایان کو فون کر دیا


ہلوو۔۔۔۔


کون؟؟


ایان نے پوچھا ۔۔۔


وہ میں جاب کے بارے میں ۔۔۔۔


ارےے آپ نے اتنی جلدی سوچ لیا ایان نے کہا


جی میں جاب کے لیے تیار ہوں


آپ کل آفس آ جائیں 


اووکے


نعلین نے یہ کہہ کر کال کاٹ دی


ایان نے سکون کا لمبا سانس لیا اور مسکرایا


🥀🥀🥀🥀


اووئے۔۔۔


آج توں آفس کیوں نہیں آیا


ایان حارث کو فون پر ڈانٹ رہا تھا


یار پاپا نے مجھے لنڈن والی میٹنگ پر جانے کے لیے بول دیا ہے وہاں کی تیاری کر رہا ہوں


کتنے دن کے لیے ۔۔


ایک ہفتہ تو لگ ہی جائے گا


چل تو واپس آ تجھے کچھ بتانا ہے میں نے انفیکٹ ملوانا ہے کسی سے ۔۔ ایان نے خوشی سے کہا


ابھی بتا دے


ابھی نہیں جب تو آئے گا تب


چل سہی۔۔


ہاں سن تیری محبتیں کہاں تک پہنچی ایان نے حارث کو تنگ کرتے ہوئے کہا


کہاں یار سب چھوڑ دیا اب سب کے نمبر ڈلیٹ


واہ۔۔۔۔ کیوں جناب یہ بدلاؤ کس لیے


یار جب سے اس لڑکی کو دیکھا ہے سب لڑکیاں بےکار لگتی ہیں 


مطلب جناب کو بھی پیار ہو رہا مجھے بھی ملوا نا اس سے ایان بولا


ہاں واپس آ کر ملوا دوں گا اور آگے بھی تو بڑھانی ہے نا بات حارث بولا


اور دونوں ہسنے لگے


🥀🥀🥀


حارث اگلے دن لنڈن چلا گیا


مے آئے کم ان سر۔۔


اس آواز پر ایان نے لیپ ٹاپ سے سر اٹھا کر دیکھا


ارے آپ آ گئی


اندر آئیں ۔۔


نعلین چپ کر کے کرسی پر بیٹھ گئی


ایان اسے سر سے پاؤں تک دیکھ رہا تھا


لائٹ بلیو کلر کی فراک میں بہت پیاری لگ رہی تھی


سلیکے سے ڈوپٹا لیا ہوا


بلکل ایسی ہی لڑکی جیسی ایان کو پسند تھى


نام کیا ہے آپ کا ایان نے پوچھا


جی نعلین ۔۔۔۔


نعلین بہت پیارا نام ہے 


کل سے آپ اس کمپنی میں ایز اے سوپروائزر کام کریں گی


تھینک یو نعلین بولا اور آپ مجھے تنخواہ کا بھی بتا دیں


50 ہزار کافی ہے


ایان بولا


50 ہزار ایک دم سے نعلین کے منہ سے نکلا


کیوں کم ہے کیا تو میں اور بڑھا دیتا ہوں ایان بولا


نہیں بہت زیادہ ہے


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ


#Abeeha


Episode 6


اوکے تو مس نعلین کل آپ آفس آ رہی ہیں


اوکے سر۔۔


کیا بنا تمہارے انٹرویو کا اسکے چاچو پوچھنے لگے


بہت اچھا اور مجھے جاب بھی مل گئی


مبارک ہو بیٹی


نعلین اب روزانہ آفس جانے لگی 


ایان اسے روز دیکھتا 


ایان کے کیبن کے سامنے نعلین کا کیبن تھا وہ چور نظروں سے ہر وقت نعلین کو دیکھتا


نعلین بھی یہ بات نوٹ کرتی تھی


🥀🥀🥀


مس نعلین وہ کل والی فائل لے کر میرے روم میں آ جائیں ایان نے کہا


جی سر


نعلین آپ کو یہاں کوئی پریشانی تو نہیں نا ایان فائل دیکھتے ہوئے بولا۔


نہیں سر ایسا کچھ نہیں ہے


اچانک نعلین کا فون بجتا ہے 


گھر سے کال نعلین نمبر دیکھ کر بولی


ہلو ۔۔۔


نعلین آپی جلدی سے سٹی ہسپتال پہنچ جائیں ابو کو ہرٹ اٹیک آیا ہے 


نعلین کی چھوٹی کزن نے اسے بتایا


نعلین کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے میں آ رہی ہوں تم پریشان نہ ہو


نعلین آپ رو کیوں رہی ہیں ایان نے فکرمندی سے پوچھا


وہ میرے چاچو کو ہرٹ اٹیک آیا ہے


آپ روئیں نہیں اور ان کے پاس جائیں اور ان کے لیے دعا کریں


میں بھی آپ کے ساتھ چلتا ہوں ایان نعلین کو لے کر ہسپتال پہنچا


ڈاکٹر کیسے ہیں میرے چاچو نعلین پوچھنے لگی


ابھی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے انکی حالت کافی نازک ہے 


نعلین رونے لگی 


ایان اسے حوصلہ دینے لگا


یہ سب تمہاری وجہ سے ہوا ہے کلموہی پہلے اپنے ماں باپ کو کھا گئی اور اب میرے گھر کے پیچھے پڑ گئی ہے نعلین کی چچی کہنے لگی


🥀🥀🥀


ایان کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی


نعلین پر یہ باتیں پہاڑ بن کر گر رہی تھی


تھوڑى دیر میں ڈاکٹر نے آ کر بتایا ہم نے بہت کوشش کی لیکن مریض کو نہیں بچا سکے


نعلین نے تو رو رو کر برا حال کر لیا ایان کو بھی نعلین کی حالت پر ترس آ رہا تھا


کھا گئی میرے شوہر کو کلموہی کہیں کی دفہ ہو جا اپنے اس عاشق کے ساتھ 


نظر نہ آنا اب مجھے اپنے گھر میں جسکی وجہ سے تو تھى اس گھر میں وہ مر گیا ہے اب تیری کوئی جگہ نہیں ہے


نعلین کچھ بھی نہیں بول رہی تھی


ایان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا تھا دیکھیں اس سب میں نعلین کی کیا غلطی ہے۔۔۔۔


تمہیں اتنی ہمدردی ہے نا تو تم اسے ساتھ لے جاؤ


نعلین چلیں یہاں سے 


کہاں نعلین ایان کے منہ کو حیرت سے دیکھ کر بولی


وہ میرا مسلہ ہے اب یہ لوگ آپ کو یہاں نہیں رہنے دیں گے


نعلین اٹھی اور ایک لاش کی طرح ایان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی


میں نے مار دیا ہے چاچو کو نعلین بولنے لگی ۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2