زندگی-کا-عجب موڑ Episode 7 and 8


 "Zindagi ka ajub Mor" Urdu Novel Written by Abeeha Malik...


Episode 7 and 8


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ

#AbeehaMalikBoldRomanticNovel


#Abeeha


Episode 7


نعلین آپ پاگل تو نہیں ہو گئی ۔۔۔


آپ نے نہیں مارا انہیں انکی موت ایسے ہی لکھی تھی


ایان اسے سمجھانے لگا


میں کہاں جاؤں گی کون ہے میرا اس دنیا میں اب نعلین یہ کہہ کر رونے لگی


نعلین آپ کے پیرنٹس کہاں ہیں


وہ تو میرے بچپن میں ہی چلے گئے اس دنیا سے اور اب چاچو بھی میرا کوئی نہیں رہ گیا


میں ہوں نا آپ کیوں فکر کر رہی ہیں ایان نعلین کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کہنے لگا


آپ میری مدد کیوں کریں گے ۔۔۔۔


نعلین آپ ایک اچھی لڑکی ہیں اور میں بھی اتنا برا نہیں ہوں آپ کی ساری زماداری میری ہے


آپ میرے ساتھ میرے گھر چلیں گی ایان پوچھنے لگا


آپ کے گھر ۔۔۔۔ نعلین نے حیرت سے پوچھا


ڈریں نہیں میں اکیلا نہیں رہتا میری ماں بھی ساتھ رہتی ہیں


🥀🥀🥀🥀🥀


امی کہاں ہیں آپ جلدی آئیں 


کیا ہو گیا ہے ایان کیوں شور کر رہے ہو


دیکھیں میں کس کو ساتھ لایا


یہ لڑکی کون ہے ؟؟


ایان نے اپنی ماں کو نعلین کی ساری کہانی سنائی


بیٹا تم آج سے یہاں ہی رہو گی اور مجھے بھی اپنی ماں ہی سمجھو


نعلین کی آنکھیں بھیگنے لگی


ایان کی ماں نے اسے گلے لگایا


🥀🥀🥀🥀


نعلین اپنے روم میں آرام کر رہی تھی


اور ایان اپنی ماں کی گود میں سر رکھے لیٹا تھا


ایان ۔۔۔۔


جی امی۔۔۔


بیٹا صرف ہمدردی کے رشتے سے لائے ہو نعلین کو یہاں یا کوئی اور بھی بات ہے


امی آپ کو پتا ہے نا میں آپ سے جھوٹ نہیں بولتا


میں نعلین کو پسند کرتا ہوں


تو یہ بات ہے ایان کی ماں کہنے لگی


امی آپ کو کوئی احتراز تو نہیں نا؟


نہیں میرے بچے میں تو خوش ہوں میرے بیٹے نے اپنے لیے بھی کچھ سوچا


امی اسے محبت کی بہت ضرورت اور میں اسکی زندگی خوشیوں سے بھر دینا چاہتا ہوں


تو فر تو مجھے اسے جلدی سے بہو بنا لینا چاہیے


نہیں امی پہلے میں اسکا دل جیتوں گا میں نہیں چاہتا وہ سمجھے کہ میں اس پر ترس کھا رہا ہوں


ٹھیک ہے جیسے تمہیں سہی لگے


🥀🥀🥀🥀


نعلین بھی اپنے خیالوں میں کھوئی سو گئی


ایان اسے دیکھ کر ہی اپنے روم میں چلا گیا


 صبح نعلین نے سب کے لیے ناشتا بنایا


ارے بیٹا تم کیوں بنا رہی تھی ناشتا ایان کی ماں نے کہا۔۔۔


امی کل آپ نے کہا میں کہ میں آپ کی بیٹی ہوں تو فر بیٹیوں کے ہوتے ہوئے مائے کام نہیں کرتی


ایان بھی مسکرانے لگا


جیتی رہو الله تمہارے نصیب اچھے کرے


میں آپ کے ساتھ آفس آ سکتی ہوں کیا ؟؟


جی ضرور ایان بولا


جی نہیں میری بیٹی کہیں نہیں جائے گی ۔۔۔


#Romantic-Novel


#زندگی-کا-عجب موڑ


#Abeeha


اچھی امی نہیں لے کر جاتا میں آپ کی بیٹی کو ۔۔۔


لیکن ۔۔۔۔ نعلین بولی


لیکن ویکن کچھ نہیں ۔۔۔


تم نے میرے پاس ہی رہنا ہے اور اب تم ہماری زماداری ہو۔۔۔


نعلین خاموش ہو گئی ۔۔۔


اچھا میں چلتا ہوں ایان کہہ کر چلا گیا ۔۔۔


🥀🥀🥀🥀


کتنی اچھی لگ رہی ہے نا زندگی ۔۔۔


میں نے جیسی لڑکی چاہی تھى بلکل ویسی ہو تم نعلین ۔۔۔۔


ایان سوچ کر مسکرا رہا تھا


آفس سے واپسی پر ایان کو تو گھر کا نقشہ ہی چینج نظر آیا


امی گھر کی یہ ساری سیٹنگ کس نے کی ایان پوچھنے لگا


نعلین نے کی ہے سارے گھر کے کام کر رہی ہے میں نے اسے منع بھی کیا ہے لیکن نہیں سنتی


اب کہاں ہے وہ ایان کی نظریں اسے ڈھونڈنے لگی


اب کچن میں کھانا بنا رہی ہے ۔۔۔


کھانا لگا دیا ہے آپ لوگ آ جائیں نعلین بولی


واہ آج تو بریانی بنی ہے ایان حیرانگی سے بولا


کھانا تو بہت اچھا بنایا ہے میری بیٹی نے


نعلین بس مسکرائی


ایان ۔۔۔


جی امی۔۔۔


بیٹا نعلین کو آج شاپنگ پر لے جاؤ ۔۔۔


اپنی ضرورت کی ساری چیزیں لے لے گی


نہیں امی مجھے کچھ نہیں چاہیے 


کیوں نہیں چاہیے کچھ بھی نہیں ہے تمہارے پاس جاؤ تم دونوں کھانے کے بعد


🥀🥀🥀🥀


آپ اتنی ہچکچاہٹ کیوں محسوس کر رہی ہیں ۔۔۔۔


ایان نعلین سے کہنے لگا


نہیں تو ایسی تو کوئی بھی بات نہیں


میں نے آپ کو پہلے بھی کہا تھا کہ آپ میری زماداری ہیں


آپ کو کچھ بھی چاہئے ہو نعلین کوئی بھی پریشانی ہو میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں


نعلین ایان کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی کیوں کر رہے ہیں یہ سب


یہ تو مجھے خود نہیں پتا کیوں کر رہا ہوں ۔۔۔


بس آپ بھروسہ رکھیے گا مجھ پر میں آپ کے ساتھ کبھی غلط نہیں ہونے دوں گا


نعلین ایان کو دیکھ کر مسکرائی ۔۔


دنیا میں ایان جیسے بھی لوگ ہوتے ہیں میں نے کبھی نہیں سوچا تھا نعلین دل میں سوچنے لگی۔۔۔۔


لوو جی شاپنگ مال آ گیا ۔۔۔۔


ایان نے گاڑی روکتے ہوئے کہا


ایان نے نعلین کو اسکی ضرورت کی ہرشے لے کر دی ۔۔۔


ایان آپ نے مجھے اتنا سب لے کر دے دیا ۔۔۔۔ نعلین بولی


کہاں کوئی کچھ بھی تو نہیں لے کر دیا


ڈنر کریں کہیں باہر ایان نعلین سے کہنے لگا

Comments

Popular posts from this blog

جنون تیرے عشق کاepi13

جنون تیرے عشق کاepi 11

زندگی-کا-عجب موڑ episode 1 and 2